قومی دفاع

گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفرمحمود

گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، ایڈمرل ظفرمحمود

کراچی :(ملت آن لائن) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ شہر کراچی کا اس وقت جو حال ہے اگر ستر کی دہائی میں پورٹ قاسم کے بجائے گوادر پورٹ بنادیا جاتا تو آج پاکستان کی ترقی کا نقشہ بہت مختلف ہوتا۔ گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل طفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نے گوادر میں شپ یارڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے. نجی شعبہ کراچی میں شپ یارڈ قائم کر نا چاہتا ہے تو پاک بحریہ ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، شپ یارڈ کی تعمیر سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ ایڈ مرل ظفر محمود کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملک کے سمندری وسائل استعمال نہ کرنے پر دکھ ہے، تاجروں کے ساتھ مل کر میری ٹائم کے شعبے کو ترقی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں دستیاب مواقع میں تاجربرادری کی دلچسپی سے حوصلہ ملا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے جہاز رانی و بندر گاہ کی وزار ت کا نام وزارت میری ٹائم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم میری ٹائم سات سے آٹھ وزارتوں کے ماتحت ہے اس لئے سب سے پہلے اسے ایک وزارت کے ماتحت کرنا ہوگا۔