قومی دفاع

ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے، سربراہ پاک فوج

لاہور(ملت آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے جب کہ کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی میجر علی سلمان شہید کے گھر گئیں۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے جب کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے اور کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔