کراچی: (ملت+اے پی پی) نیول چیف نے چینی جہاز کے افسروں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، خطے میں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اس موقع پر نیول چیف نے پی این یونٹس کا دورہ بھی کیا اور افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ بحری مشقوں میں پاکستان اور چین کے بحری جہازوں، ہیلی کاپٹرز، میری ٹائم پٹرول کرافٹ کے وسیع رینج کے میری ٹائم اور نیول آپریشنز، سپیشل فورسز کے جوائنٹ بورڈنگ آپریشنز، فضائی دفاع کی مشقوں، مواصلاتی رابطوں کی مشقوں اور جہازوں کی مشترکہ مہارتوں کا جائزہ لیا گیا۔۔