راولپنڈی (ملت آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کا سپاہی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لئے ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بغیر کسی تصدیق کے کسی بھی اجنبی شخص پر بھروسہ نہ کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن ’’ردالفساد‘‘ کا سپاہی ہے اور ہمیں مل کر پاکستان سے فساد کا خاتمہ کرنا ہے۔