آگرہ:(اے پی پی) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ہمسایہ ملک کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے مشترکہ ماحول پیدا کرنے کیلیے پرعزم ہے۔ گھانا کے صدرکی دعوت پر آکرہ میں ایک اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کیلیے دنیا کو انسداد دہشت گردی کے اقدامات کیے جانا ضروری ہیں۔ بھارتی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ایسی ریاستوں کیخلاف بھر پور اقدامات اٹھانے چاہئیں جو دہشت گردی کو بطور ریاستی پالیسی کے استعمال کرتے ہیں۔