ہنگو:(آئی این پی) پاک افغان سرحد کے قریب 50 سے زائد دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ ہنگو میں پاک افغان سرحد کے قریب منگور سر چیک پوسٹ پر 50 سے 60 دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغانستان کے راستے سے داخل ہوئے اور واپس اسی جانب فرار ہو گئے۔