ہنگو (ملت + آئی این پی) ہنگو میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6اشتہاری گرفتار جبکہ 34مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،گرفتار اشتہاری ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پیر کو پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقوں، صدر، دوآبہ اور ٹل میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 6اشتہاری ملزمان کو گرفتار جبکہ 34مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اشتہاری ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔برآمد کیے گئے اسلحے میں تین کلاشنکوف،5پستول،تین رائفل،1ریپیٹر،296کارتوس اور 4چارجر شامل ہیں۔