یوم دفاعِ پاکستان کےموقع پرمزارِقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان ایئرفورس اصغرخان اکیڈمی کے دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ ایئروائس مارشل ندیم صابر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
ائیر وائس مارشل ندیم صابر نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ مہمان خصوصی کی آمد پر مزار قائد پر پرچم کشائی ہوئی۔ پریڈ کے دوران ایئرفورس کے بینڈ نے قومی ترانہ کی دھن پیش کی۔
پاکستان فضائیہ کے 73 کیڈٹس مزار قائد پر گارڈز کےفرائض انجام دیں گے جن میں پانچ لیڈی گارڈز بھی شامل ہیں۔