یوم دفاع کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان ہونگے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں وزیراعظم بطورمہمان خصوصی شریک ہونگے۔
فوادچوہدری نےبتایا کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی۔وزیراعظم شہدا کی یاد گار پر پھول چڑھائیں گے اور وطن عزیز کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں ہمیں پاکستان سے پیار ہے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔