اسلام آباد(ملت آن لائن)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا پولیس پر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کے حوالے سے یوم شہدا پولیس کے موقع پر ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاک فوج پولیس کےشہدا اوران کے بہادر خاندانوں کو سیلوٹ پیش کرتی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔