کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرمارشل عظیم داؤد پوتا کراچی میں انتقال کرگئے‘ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے عظیم داؤد پوتا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے عظیم داؤد پوتا ایک جری پائلٹ‘ امتیازی سکالر اور محب وطن پاکستانی تھے‘ وہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کے لئے مشعل راہ اور قابل تقلید ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئرمارشل عظیم داؤد پوتا کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عظیم داؤد پوتا نے 16 دسمبر 1951 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1965 کی جنگ میں عظیم داؤد پوتا نے واہگہ اٹاری سیکٹر پر بمباری کرکے دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیا تھا۔ جرات اور بہادری کے اعتراف میں عظیم داؤد پوتا کو ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔ عظیم داؤد پوتا 1983 میں زمبابوے ایئرفورس کے غیر مقامی کمانڈر بنے۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے عظیم داؤد پوتا کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم داؤد پوتا ایک جری پائلٹ‘ امتیازی سکالر اور محب وطن پاکستانی تھے۔ وہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کے لئے مشعل راہ اور قابل تقلید ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق داؤد پوتا نے نے 16دسمبر 1955کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور 1965 کی جنگ میں انہوں نے واہگہ کے اٹاری سیکٹر پر بمباری کر تے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرایا اس جرات و بہادری پر انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا آپ اکتوبر 1999سے 24مئی 2000تک سندھ کے گورنر بھی رہے ۔