منتخب کردہ کالم

بہادر……مبشر علی زیدی

بہادر……مبشر علی زیدی

بہادر……مبشر علی زیدی

“ایک بار میں نے شیر کا شکار کیا۔
افریقا کے جنگل میں سامنا ہوا۔
وہ زور سے دہاڑا، میں غرایا۔
اس نے چھلانگ لگائی،
میں نے بندوق چلائی۔
وہ ڈھیر ہو گیا۔
میں کھال اتار کے لے آیا۔”
ڈوڈو نے جوش بھرے لہجے میں بتایا۔
میں حیرت سے منہ پھاڑے سنتا رہا۔
یہ گفتگو گھر کے دروازے پر ہوئی۔
میں نے بیٹھک کا دروازہ کھول کر کہا،
“اندر آ جاؤ۔”
ڈوڈو کے چہرے پر گھبراہٹ کے آثار نمایاں ہوئے۔
اس نے ہچکچاتے ہوئے کہا،
“میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ہوں۔
لیکن دیوار پر چھپکلی بیٹھی ہے، پہلے اسے بھگاؤ۔”