منتخب کردہ کالم

بہار……مبشر علی زیدی

بہار……مبشر علی زیدی

بہار……مبشر علی زیدی

کیا آپ نے کسی شخص کو آگ اگلتے دیکھا ہے؟
میں نے آج کئی افراد کو دیکھا۔
مجھے حیرت سے جھٹکا لگا۔
میں پریس کلب سے دفتر پیدل جا رہا تھا۔
تھوڑا آگے گیا تو کئی افراد کی آنکھوں میں انگارے دہکتے پائے۔
چار قدم پر کئی افراد کی ناک سے چنگاریاں اڑتی نظر آئیں۔
دفتر کے قریب کچھ لوگوں کے کانوں سے کالا دھواں نکلتے دیکھا۔
دفتر پہنچا تو دیکھا،
ڈوڈو کی آنکھوں میں ستارے چمک رہے تھے۔
میں نے پوچھا،
’’کوئی خاص خبر؟‘‘
ڈوڈو کے منہ سے پھول جھڑے،
جب اس نے کہا،
’’ہماری ملالہ پاکستان آئی ہے۔‘‘