منتخب کردہ کالم

دورے……مبشر علی زیدی

دورے

دورے……مبشر علی زیدی

سرجن مبشر علی شاہ نے نیشنل ہائی وے کا دورہ کیا اور استر کاری کے احکامات جاری کئے۔
انجینئر ڈوڈو خان نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور نرخ ناموں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر مبشر علی سید نے بجلی گھر کا دورہ کیا اور لوڈشیڈنگ کی صورت حال معلوم کی۔
پروفیسر ڈوڈو چوہدری نے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پانی کا معیار جانچا۔
افسانہ نگار مبشر علی زیدی نے گلبرگ تھانے کا دورہ کیا اور حوالاتیوں کے مسائل جانے۔
انسپکٹر ڈوڈو نے کراچی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اسلامی تاریخ کے طلبہ کا امتحان لیا۔