منتخب کردہ کالم

رخصت………مبشر علی زیدی

رخصت………مبشر علی زیدی

میاں اصلاح الدین ہمارے باس تھے۔
کبھی چھٹی کی درخواست منظور نہیں کرتے تھے۔
’’سر، مجھے کینسر ہے۔
دس دن کی رخصت چاہئے۔‘‘
ٹینی نے رونی صورت بنائی۔’’نا منظور۔‘‘
میاں اصلاح کی کڑک آواز گونجی۔
’’سر، مجھے ایڈز ہے۔
ایک ہفتے کی چھٹی چاہئے۔‘‘
ڈبو نے درد بھری درخواست کی۔’’ہرگز نہیں۔‘‘
میاں اصلاح نے آنکھیں نکالیں۔
’’سر، میرا انتقال ہو گیا ہے۔
ایک دن کی ڈیتھ لیو چاہئے۔‘‘
ڈوڈو نے التجا کی۔’’خبر دار!‘‘
میاں اصلاح نے ڈانٹا۔
’’میری کمر میں درد ہے۔‘‘
میں نے بس اتنا کہا تھا۔میاں اصلاح چلائے،
’’غیر معینہ مدت کی رخصت منظور!‘‘