منتخب کردہ کالم

صورت……مبشر علی زیدی

صورت……مبشر علی زیدی

صورت……مبشر علی زیدی

ایک دن بابا مجھے اپنے ایک دوست کے گھر لے گئے۔
ڈاکٹر صاحب کا گھر تو چھوٹا تھا،
لیکن کسی شیش محل جیسا تھا۔
ہر طرف آئینے ہی آئینے!
گھر میں بہت رونق تھی۔
ایک بار بابا مجھے ایک اور دوست کے گھر لے گئے۔
جیلر صاحب کا گھر بڑا تھا،
لیکن پھر بھی گھٹن کا ماحول تھا۔
گھر میں ایک بھی آئینہ نہیں تھا۔
کوئی رونق نہیں تھی۔
میں نے بابا سے پوچھا،
’’کسی گھر میں بہت آئینے ہوتے ہیں،
کسی میں نہیں۔ ایسا کیوں؟‘‘
بابا نے کہا،
’’بدصورت لوگ اپنے گھر کے آئینے خود توڑ دیتے ہیں‘‘