منتخب کردہ کالم

نیا دور ……مبشر علی زیدی

نیا دور ……مبشر علی زیدی

نوم چومسکی کی نئی کتاب شائع ہوئی۔
پبلشر نے ان کے اعزاز میں تقریب رکھی۔
وہ تقریب ایک یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔
میں چومسکی صاحب کے ساتھ وہاں گیا۔
اساتذہ، طلبہ اور عام قاری وہاں آئے۔
آڈیٹوریم بھرا ہوا تھا۔
چومسکی صاحب بہت خوش ہوئے۔
مقررین نے انھیں سراہا۔
انہوں نے اپنی کتاب کے بارے میں بات کی۔
پھر درجنوں افراد قطار بنا کر کھڑے ہو گئے۔
’’میں اتنی کتابوں پر دستخط کر کے تھک جاؤں گا۔‘‘
چومسکی صاحب نے کہا۔
میں نے بتایا،
’’کتاب پر دستخط کوئی نہیں کروانا چاہتا۔
یہ لوگ آپ کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں۔‘‘