منتخب کردہ کالم

چہیتا ……مبشر علی زیدی

چہیتا ……مبشر علی زیدی

چہیتا ……مبشر علی زیدی

بہت حیرت ہوئی۔
وہ عبادت گاہ سے نکلا تو میں نے دریافت کیا،
’’کیا دعا مانگ رہے تھے؟‘‘
نشئی نے کہا،
’’بادشاہ کے چہیتے درباری نے گزشتہ دنوں ایک جھوٹ بولا۔
سچ سامنے آیا تو بادشاہ نے تمام جھوٹوں کی سزائیں معاف کر دیں۔
چہیتے درباری نے قبضے کی زمین پر مکان بنایا تھا۔
بات کھلی تو بادشاہ نے تمام قبضے درست قرار دے دیئے۔‘‘
میں نے پوچھا،
’’دعا کیا مانگی؟‘‘
نشئی نے بتایا،
’’میں دعا مانگ رہا تھا کہ کاش!
چہیتے درباری کی جیب سے کوکین پکڑی جائے۔‘‘