خبرنامہ سندھ

آئندہ انتخابات میں چچا بھتیجا ملکر الیکشن لڑیں گ: چانڈیو

کراچی: (ملت+اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں پر بات ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پیش گوئی کی کہ آئندہ انتخابات چچا اور بھتیجا مل کر الیکشن لڑیں گے جبکہ الیکشن کے وقت میاں صاحب جیل میں ہوں گے یا سعودی عرب میں ہوں گے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کی بات کو وزنی قرار دیا لیکن بلاول زرداری کی صرف بات میں وزن نہیں بلکہ خود بھی وزن دار ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف علی زرداری کا اپنا وطن ہے وہ کسی بھی وقت پاکستان آ سکتے ہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔