خبرنامہ سندھ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی: (ملت+آئی این پی )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے حوالے سے قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ آئی جی سندھ نے چھٹیوں سے واپس آکر دوبارہ عہدہ سنبھال لیا۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ نے شرکت کرکے اپنے خلاف تمام قیاس آرائیاں ختم کردیں۔ واضح رہے کہ سندھ کے انسپیکٹر جنرل انیس دسمبر کو اچانک رخصت پر چلے گئے تھے جسے کبھی جبری رخصت کہا گیا تو کبھی عہدے سے رخصتی بھی سمجھا گیا تھا۔