خبرنامہ سندھ

آئی جی سندھ نے خاتون کی شکایات کےعدم اندراج پررپورٹ طلب کر لی

کراچی: (ملت آن لائن) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے شاہ لطیف ٹاؤن تھانہ کی جانب سےخاتون کی شکایات کےعدم اندراج پر رپورٹ طلب کر لی۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے خاتون کی شکایات کے عدم اندراج اور خاتون کی جانب سے نشاندہی کے باوجود مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا فوٹیج پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیرسے معاملے کی تمام تر انکوائری اور مرتکب پائے جانے والے عناصر اور تھانہ اسٹاف کے خلاف ضروری قانونی ومحکمانہ کاروائی پر مشتمل رپورٹ طلب کر لی ہے