خبرنامہ سندھ

آئی جی سندھ کا تھانہ تیموریہ پر دستی بم حملہ کے واقعہ کا نوٹس

کراچی؛ (ملت+اے پی پی) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تیموریہ تھانہ پر دستی بم حملہ اور فائیواسٹار پر مینہ فائرنگ میں ٹریفک اہلکار کی زخمی ہونے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کے کرائم سین سے تمام تر شواہد اور وقوعے کے عینی گواہوں کے بیانات اور واقعے کے حوالے سے تمام تر ممکنہ پہلو ؤں کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے تا کہ ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔