خبرنامہ سندھ

آئی جی سندھ کا حیدرآباد پولیس ٹیم کیلئے 2لاکھ روپی نقد انعام اور تعریفی اسنادکا اعلان

کراچی(ملت + آئی این پی) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ حالی روڈ حیدرآباد پولیس ٹیم کے لیے دولاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد پولیس رپورٹ کے مطابق امروز علی الصبح تھانہ حالی روڈ پولیس اور ڈاکوؤں کے ایک گروہ کے مابین ہونیوالے پولیس مقابلے میں ڈاکو علی شیرمری ہلاک ہوا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ہونیوالا ڈاکو قتل, اقدام قتل, ڈکیتی رہزنی, پولیس مقابلے ودیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا،جبکہ مذکورہ ڈکیت آئی جی آزادکشمیر بشیرمیمن کے بھتیجے کے اغوا برائے تاوان کی واردات میں بھی ملوث تھا۔