آزاد میڈیا اور عدلیہ جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں: گورنر سندھ
واشنگٹن: (ملت آن لائن) گورنر سندھ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران پاکستان قونصلیٹ میں کاروباری شخصیات سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان میں ضرب عضب اور کراچی آپریشن کامیاب ہوئے ہیں۔ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم اور پی پی پی نے بھی تعاون کیا، اب کراچی میں لاہور سے زیادہ امن ہے۔ گورنر سندھ نے کہا میں نے نجم سیٹھی سے کہا ہے کراچی میں کرکٹ میچ ہونا چاہیے۔ سری لنکا پر حملہ لاہور میں ہوا کراچی کو کیوں سزا دی جا رہی ہے۔