خبرنامہ سندھ

آصف اور بلاول ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے

کراچی: (ملت+آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ جمعرات کو ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق الیکشن کمیشن کو ایک ہی انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست دیں گے۔ بلاول اور آصف زرداری کے مختلف انتخابی نشانات پر انتخابات کرانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ دونوں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔ الیکشن کمیشن کو پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء کے تحت درخواست دی جائے گی۔ آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر ہیں۔ ضمنی انتخابات میں بلاول اور آصف زرداری کا انتخابی نشان تیر ہوگا۔ (ن غ)