آصف زرداری کاسرداراحمد علی پتافی کےانتقال پرصدمےکا اظہار
اسلام آباد(ملت آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور ممبرسندہ اسمبلی سردار احمد علی پتافی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں آصف علی زرداری نے مرحوم احمد علی پتافی کی پارٹی کے لیئے خدمات، وفاداری اور ثابت قدمی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر کارکن پارٹی کیلئے انمول سرمایہ ہوتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں پتافی خاندان کے ساتھ ہے کیونکہ پارٹی کی قیادت اور کارکن ایک خاندان کی طرح ہیں۔ آصف علی زرداری نے سردار احمد علی پتافی کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے
کراچی: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ سردار احمد علی پتافی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ احمد پتافی پی ایس 7 گھوٹکی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم پی اے سردار احمد پتافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔