خبرنامہ سندھ

آصف زرداری کی کراچی آمد کیلئے تیاریاں

کراچی: (ملت+اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایئرپورٹ پر اولڈ ٹرمینل کا دورہ کیا اور سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات پر عمل کیا جائے، مطالبے نہ مانے تو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی کو نکالا نہیں وہ خود رخصت پر گئے ہیں۔ سندھ کا اگلا آئی جی پولیس گریڈ 21 کا افسر ہو گا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے طارق روڈ کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے طارق روڈ پر پان کے کیبن سے نثار کھوڑو کے لئے پان بھی خریدے۔ پان فروخت کرنیوالے نے وزیر اعلیٰ سندھ سے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔