کراچی(آئی این پی) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے دل کے سکون کیلئے ہمیں عدالت پیش ہونا پڑتا ہے، عزیز بلوچ کے حوالے سے مجھے بتایا گیا تھا، مجھ سے کیا پوچھاوہ میں وقت آنے پر بتاؤں گا،بھگوڑے ملک سے بھاگ گئے، ہم تاریخیں بھگت رہے ہیں۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ رینجرز نے مجھے عزیر بلوچ کے حوالے سے بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت بلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران کیا پوچھا گیا۔ وہ میں وقت آنے پر بتاؤں گا ۔ابھی کچھ نہیں بتا سکتا۔ذوالفقار مرزا نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دل کے سکون کیلئے ہمیں عدالت میں بلایا جاتا ہے۔ بھگوڑے ملک سے بھاگ گئے اور ہم تاریخیں بھگت رہے ہیں۔(اح)