خبرنامہ سندھ

آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ فوج کا نہیں بلکہ (ن) لیگ کا تھا: گورنر

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ فوج کا نہیں بلکہ (ن) لیگ کا تھا ،یہ غلط تاثر دیا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ فوج کا تھا اور کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ جنرل کیانی کے ساتھ طے ہوا تھا ۔اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرزبیر عمر نے کہا کہ جس وقت2013میں انتہا پسندی کے خلاف آپریشن اورکراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ طے ہوا تھا اس وقت راحیل شریف کو چیف آف آرمی سٹاف بننے کا خواب بھی نہیں آیا ہوگا ،رینجرز کے اختیارات کا معاملہ جنرل کیانی کے ساتھ طے ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انتہا پسندی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ فوج کا تھا ،آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ فوج کا نہیں بلکہ (ن) لیگ کا تھا ۔