خبرنامہ سندھ

اب بھی نوجوانوں سے بہتر کام کررہا ہوں، قائم علی شاہ

لاڑکانہ:(اے پی پی) سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی نوجوانوں سے زیادہ بہتر کام کرتے ہیں اس لئے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ وہ 50 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں اور اسی کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے، نوجوانوں سے بہتر کام کررہے ہیں اور ان کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران قائم علی شاہ نے کہا کہ وہ 8 برس تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے اور انہوں نے صوبے میں امن اور خوشحالی کےلیے کام کیا اس دوران تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمندر ہے اور مخالفین پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے، سندھ میں مخالفین نے ہمیشہ شکست کھائی اور 2018کےعام انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔