خبرنامہ سندھ

اب پہلے والے حالات نہیں ہونگے :مراد شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی وائٹ پیپر لا رہا ہے اور کوئی دھرنے دے رہا ہے ، لیکن اب ہم انیس 1985 میں نہیں جائِینگے ۔ ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ خدمات پر سیلز ٹیکس صوبائی کام ہے اگر وفاق تاجروں سے یہ ٹیکس وصول کررہا ہے تو حل وفاق سے بات کی جاسکتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہوں ، بھرپور طریقے سے شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گیس انفراسٹرکچر سیس کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھایا ہے لیکن چیئرمین کونسل آف کامن انٹرسٹ نے تین ماہ سے کوئی اجلاس نہیں بلایا ۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے 4منصوبے کا دوسرا فیز بجٹ سے پہلے شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن وفاق اپنے حصے کی رقم نہیں دے رہا ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی ایسی بنیاد رکھ کر جائوں گا کہ آنے والا بھی اسی رفتار سے ترقیاتی کام کرے ۔