اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرنے کا اعلان کرے: گورنر سندھ
کراچی:(ملت آن لائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم نے شہر میں قیام امن کی خاطر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر رینجرز کو اختیارات دلائے جس کے بعد رینجرز نے زبردست آپریشن کیا، اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرنے کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 2013 میں کراچی کے حالات پر سب پریشان تھے، 15 سال سے کراچی کا امن تباہ تھا، شہر میں کب ہڑتال ہوجائے پتہ نہیں چلتا تھا، اب کسی میں ہمت نہیں کہ وہ شہر بند کرے۔
کل تک کراچی کو بند کرانے والوں کے گھروں پر آج تالے پڑے ہیں، گورنر سندھ
انہوں نے کہا کہ 2017 سے اب تک شہر ایک بار بھی بند نہیں ہوا، 2013 میں معیشت کی حالت بھی خراب تھی، معاشی بد حالی اور بد امنی سے ملک برباد ہورہا تھا، کراچی کے حالات کے پیچھے سیاسی جماعتوں کا بڑا ہاتھ تھا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدالت نے کہا تھا کہ کراچی کی تین سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں، نواز شریف نے واضح کردیا تھا کہ شہر میں قیام امن کے لیے کوئی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بچوں نے جان قربان کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنایا، گورنر سندھ
یاد رہے گذشتہ مہینوں گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جسے ایک جماعت نے ووٹ کے حصول کی خاطر برباد کیا اور لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداوں کو اختیارات دیکر کراچی میں امن قائم کیا اور ترقی کا نیا سفر شروع کیا جس نے شہر کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کیا اور اب شہر قائد کا وقار بلند ہے۔