خبرنامہ سندھ

احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن کیسزکی سماعت

کراچی (اے پی پی) احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف کرپشن کے دو ریفرنسز کی سماعت ، 462 ارب روپے کے کرپشن کیس گواہ عماد الدین کی عدم حاضری کے باعث سماعت 26 جولائی تک ملتوی ، 17 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت اقبال احمد کی عدم حاضری پر 30 جولائی تک ملتوی ، احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے اور 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ عماد الدین حاضرنہیں ہوئے ۔ وکلا صفائی کو گواہ پر جرح کرنا تھی ۔ ڈاکٹر عاصم کے علاج کے لئے درخواست عدالت میں دائر کر دی گئی ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو نیورو لوجیکل مسئلہ ہے ۔ ڈاکٹر نے بھی علاج کی ہدایت کی ہے ۔ جناح ہسپتال سے علاج کی اجازت دی جائے ۔ گواہ عماد الدین کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے 26 جولائی تک ملتوی ۔ ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا اور ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ۔ 17 ارب روپے کرشین کیس کی سماعت اقبال احمد کی عدم حاضری پر 30 جولائی تک ملتوی کر دی ۔