کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے اختر کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا اور گلشن اقبال تھانے پر کریکر حملے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ گلشن اقبال تھانے پر کریکر حملے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی، دھماکہ خیز مواد رکھنے، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ادھر اختر کالونی میں فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب جوہر چورنگی کے قریب پولیس نے چھاپا مار کاروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر چورنگی کے قریب پولیس کی جانب سے رات گئے چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔