خبرنامہ سندھ

اختیارات صوبائی حکومت کے پاس ہیں

کراچی: (ملت+اے پی پی) ضلع وسطی میں گل داؤدی کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے شہر میں درختوں کی کٹائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے شہر میں ہریالی کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختیارات صوبائی حکومت کے پاس ہیں تو اقدامات بھی وہی کریں۔ نمائش میں رکھے رنگ برنگے گل داؤدی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ نمائش میں شریک شہری اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ رنگ برنگے ماحول میں سیلفیاں بنا کر خوبصورت لمحات کو یادگار بھی بناتے رہے۔