خبرنامہ سندھ

اداروں کی کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار

کراچی: ( ملت+ اے پی پی ) کیماڑی جیکس میں بخت امین نامی شخص تشدد سے ہلاک ہوا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ دوسری جانب فیڈرل بی ایریا بلاک 7 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر اورنگی ٹاون پیرآباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔