ادیب رضوی تیزی سے روبہ صحت ہیں، ایس آئی یو ٹی
کراچی:(ملت آن لائن) معروف سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے اور انہیں دو سے تین دن میں اسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔ سینے کے انفیکشن اور انفوئنزا کے مرض مبتلا ڈاکٹر ادیب رضوی کو چند روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ انتہائی انحصاری یونٹ (high dependency unit) کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔ پاکستان میں اعضاء کی ٹرانسپلانٹ کے بانی ڈاکٹر ادیب رضوی اب تیزی سے روبہ صحت ہیں اور ان کے معالجین کا کہنا ہے کہ تشویش یا پریشانی کوئی بات نہیں ہے اور دو سے تین دن میں انہیں اسپتال سے رخصت دے دی جائے گی۔ ڈاکٹر ادیب رضوی کی علالت کی خبر سے اُن کے چاہنے والوں میں غم اور تشویش کی لہر دوڑا دی دی تھی اور ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے لوگوں کی بری تعداد ایس آئی یو ٹی پہنچ گئے تھے جہاں وہ آج کل زیر علاج بھی ہیں۔ ڈاکٹر ادیب رضوی سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے بانی ہے جہاں گردوں کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور گردے و جگر کی مفت پیوند کاری کی جاتی ہے۔ اپنے اس کار خیر اور سماجی کاموں کے باعث وہ پاکستان میں ہر دلعزیز شخصیت ہیں جب کہ اپنی فیلڈ میں مہارت اور بہترین کارکردگی کے باعث وہ عالمی شہرت بھی رکھتے ہیں۔