خبرنامہ سندھ

ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی: (آئی این پی) ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے پاکستان مردہ باد نہیں، زندہ باد ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ دو دن قبل ہی کر لیا تھا تاہم بھوک ہڑتال کے باعث اس کا اعلان نہیں کر سکی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد میں بہت شرمندگی محسوس کر رہی ہوں۔