خبرنامہ سندھ

اسحاق ڈارکا اویس شاہ کےاغوا پرافسوس کا اظہار

کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ان کے بیٹے کے اغوا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اویس شاہ کی بازیابی کے لئے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،وزیرخزانہ نے امید ظاہر کی کہ اویس شاہ جلد بازیاب ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا پر افسوس کا اظہارکیا،وزیر خزانہ نے جسٹس سجاد علی شاہ کو یقین دلایا کہ اویس شاہ کو بازیاب کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ہر طرح کے اقدمات اٹھائے جارہے ہیں،اویس شاہ کی بازیابی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،امید ہے انہیں جلد بازیاب کرلیاجائے گا۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کو اغوا کرلیا گیاتھا اورتاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکاہے۔(م ق+ار)