خبرنامہ سندھ

اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، چانڈیو

کراچی:(آئی این پی) مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں، اسد کھرل کی گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ بھر میں ہوتی رہتی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اسد کھرل کی گرفتاری کوئی بڑی بات نہیں،اسدکھرل کوئی اتنابڑاآدمی نہیں ایک عام آدمی ہے، اس گرفتاری جیسی کارروائیاں سندھ بھرمیں ہوتی رہی ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے منظوراختیارات رینجرز کی صرف کراچی تک کارروائی ہے، دیہات میں بااثرشخص کو پکڑا جائیگا تو لوگ گھیراؤ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی رینجرزکے اختیارات کےمعاملےپرباتیں ہوئی ہیں، ماضی میں بھی وفاق نےصوبائی معاملات میں مداخلت کی ہے، رینجرزاختیارات کے معاملے پر مشاورت جاری ہے، رینجرزاختیارات کی توسیع پرمعاملات جلد طے ہوجائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا کریڈٹ پولیس کےعلاوہ کسی کو نہیں دیں گے۔ خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ رینجرزکواختیارات میں قواعد کی پابندی کرنی چاہیے، ایسا تاثرنہیں ملنا چاہئے ریاست کے اندر ریاست کام کر رہی ہے۔