خبرنامہ سندھ

اسلحےکی نمائش ، سادہ لباس سکیورٹی گارڈزپرپابندی

کراچی: (اے پی پی) سندھ میں اسلحے کی نمائش اور سادہ لباس سکیورٹی گارڈز پر پابندی عائد کر دی گئی ، پولیس گاڑیوں سے مشابہت رکھنے والی گاڑیاں بھی ضبط کرلی جائیں گی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سادہ لباس سکیورٹی گارڈز کے خلاف بھی کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اب سندھ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مماثل یونیفارم والے سکیورٹی گارڈز بھی نہیں رکھے جائیں گے ۔ پولیس موبائل سے مشابہت رکھنے والی گاڑیاں بھی ضبط کرلی جائیں گی جبکہ ہوٹرز اور پولیس لائٹس والی گاڑیاں بھی پولیس ضبط کرلے گی ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188 کی کارروائی کی جائے گی ۔