کراچی:(اے پی پی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صوبائی وزیر داخلہ سہل انور سیال کے ہمراہ صدر اور عزیربھٹی تھانے کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بڑے جرائم پر قابو پانے کے بعد اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے اور پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری نے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور امن امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے ہدایت دی ہے۔