خبرنامہ سندھ

اسٹریٹ کرائم کے مقدمات

اسٹریٹ کرائم کے مقدمات
کراچی:(ملت آن لائن) ترجمان رینجرز نے اسٹریٹ کرمنلز کے مقدمات انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں میں چلانے سے متعلق ڈی جی رینجرز کے بیان کی وضاحت جاری کردی۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ سندھ ایپکس کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں سندھ رینجرز کی طرف سے یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایسے ملزمان کے مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جائیں جنہوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت کی وجہ سے کسی بھی شہری کو قتل یا آتشی اسلحے کے ذریعے زخمی کیا ہوا۔ ترجمان رینجرز نے کہا کہ یہ تجویز ابھی حکومت سندھ کی متعلقہ وزارت کے زیرِ غور ہے اور اس کی عملداری پر حتمی فیصلہ صرف حکومت سندھ کی ہی صوابدید ہے۔