خبرنامہ سندھ

اسکولوں میں کھانا فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے:نثارکھوڑو

کراچی:(اے پی پی)سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہسندھ کے اسکولوں میں کھانا فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے ، اس منصوبے کے لیے دنیا ہماری مدد کرے ۔محکمہ تعلیم 2015 ءتک کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں محکمہ تعلیم اور یونیسیف کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ صوبے میں 2030 ء تک جامع اور مساوی تعلیم کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کے اسکولوں میں کھانا فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے ۔انہوں نے کہا کہ نصاب کی تبدیلی یا جدت کا معاملہ 2006ء سے 2013ء تک التوا شکار رہاجس کے باعث اصلاحات کے میدان میں پیچھے رہ گئے۔وزیر تعلیم کے مطابق 2030ء تک جامع اور مساوی تعلیم کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔