خبرنامہ سندھ

اسکولوں کی بہتری کیلئے 10 ارب مختص:کھوڑو

کراچی: (آئی این پی ) ایف پی سی آئی میں تاجر و صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کی بہتری اور سستی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سندھ حکومت مفت کتابیں فراہم کر رہی ہے جسکے لئے گزشتہ سال 1٫6 ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی۔ اسکے علاوہ نئے اسکولوں کی تعمیر کے بجائے حکومت پرانے اسکولوں کی مرمت اور دیگر ضروری وسائل کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ کی تعداد 42 لاکھ تھی جو اب بڑھ کے 52 لاکھ ہو چکی ہے۔