خبرنامہ سندھ

اسکولوں کی سیکیورٹی :حکومت سندھ کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار

کراچی:(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق حکومت سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ عدالت نے اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن اور ڈی جی اسکولز منسوب صدیقی کو طلب کرلیا-سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے میں کسی بھی اسکول میں سیکیورٹی کے نام پر کوئی فیس وصول نہیں کی جارہی۔رپورٹ پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ثبوت موجود ہیں کہ پرائیوٹ اسکولز سیکیورٹی کے نام پر فیس وصول کررہے ہیں۔ عدالت نے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن اور ڈی جی اسکولز منسوب صدیقی کو آج ہی طلب کرلیا۔