خبرنامہ سندھ

اسی سال شہباز اور نواز سے چھٹکارا پانا ہے :بلاول

(ملت+اے پی پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو اسی سال نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ، لاہور سے حکومت مخالف ریلی کی روانگی سے قبل خطاب کے دوران انہوں نے کہا حکومت کے خلاف تیر کمان سے نکل چکا ہے اور اب بہت جلد عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارے کی خبر بھی ملے گی ۔ اس موقع پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے بلاول بھٹو کے قافلے کی روانگی سے قبل ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔