خبرنامہ سندھ

اشتعال انگیزتقاریر، خواجہ اظہار الحسن، وسیم اختر اورروئف صدیقی کی ضمانت میں توسیع

کراچی: (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی ، عدالت نے خواجہ اظہار الحسن ، مئیر وسیم اختر اور روئف صدیقی کی ضمانت میں بھی توسیع کر دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن عدالت میں موجود تھے ۔ عدالت نے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے خواجہ اظہار الحسن سمیت مئیر کراچی وسیم اختر اور رئوف صدیقی کی ضمانت میں بھی توسیع کر دی۔ جبکہ عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار نسرین جلیل اور دیگر مفرور ملزمان کے ایک بار پھروارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔