کراچی(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں 22 اگست کی اشتعال انگیزتقریر اور میڈیا ہاوسز پرحملے سے متعلق کیس میں 10ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔22 اگست کی اشتعال انگیزتقریر اور میڈیا ہاوسز پرحملے سے متعلق کیس میں 10ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ملزمان میںعرفان،عرفان عالم،آصف زبیر،مسروراحمد،محمد مہدی،عبد الرحمان،ذوالفقار حسن اور دیگرشامل ہیں۔دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے موقف اختیارکیاکہ ان کے موکلین ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں۔دوسری طرف اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ بیشتر ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیجز اور فون ریکارڈ سے ہوئی ہے۔عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے2، 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیاجبکہ ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔