خبرنامہ سندھ

اشتعال انگیز تقریر،الطاف حسین اور حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (آئی این پی) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور حیدر عباس رضوی کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے عدالت سے مہلت کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اور حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کردی۔ (ن غ)